پاکستان

5/cate1/پاکستان

بلوچستان

6/cate2/بلوچستان

مقامی خبریں

6/cate3/مقامی%20خبریں

سیاح

5/cate4/سیاح

صحت

5/cate5/صحت

کھیل

3/cate6/کھیل

حالیہ پوسٹس

تربت آبسر آسکانی بازار میں ایک زبردست شمولیتی پروگرام منعقد ہوا شمولیتی پروگرام


بی این پی عوامی تربت آبسر آسکانی بازار میں ایک زبردست شمولیتی پروگرام منعقد ہوا
شمولیتی پروگرام میں واجہ چاکر اور احمد علی کی سربراہی میں درجنوں لوگوں نے امام بخش بازار اور آسکانی میں پاکستان نیشنل پارٹی عوامی سے اور ندیم مراد کی سربراہی میں درجنوں کارکنان نے نیشنل پارٹی سے استعفی دے کر بی این پی عوامی کے عوام دوست پالیسیوں پر اتفاق کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی قائدانہ صلاحیتوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے باقاعدہ شمولیت اختیار کیا،
پارٹی کے رکن سنٹرل کمیٹی علی جان جوسکی اور سابق ضلعی صدر و ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن ظریف زدگ بلوچ نے نئے شمولیت کرنے والے بزگ و کماش اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی *عوامی* آپ مزدور اور نچلے طبقے کی آواز جماعت ہے یہاں ہر ورکر کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ہر جائزہ کاموں میں پارٹی کی رہنمائی ساتھ رہے گی امید رکھتے ہیں کہ نئے دوست پارٹی کی فعالیت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے مزید کہا گیا کہ انشاللہ آپ دوستوں کو اپنی سابقہ پارٹیوں کی طرح یہاں مایوسی نہیں ہوگی بلکہ عزت و احترام کے ساتھ ساتھ تمام پارٹی معاملات پر صلاح و مشورہ کیا جائے گا پروگرام سے عبدالجلیل بازار یونٹ کے مشاروتی کمیٹی کے رکن ناکو جلیل، سنئیر کارکن غلام جان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر برکت اللہ و دیگر کارکنان موجود تھے جبکہ کے اسٹیج کے فرائض یونٹ سیکریٹری زاہد جلیل نے سر انجام دیئے۔ بعدازاں عبدالجلیل بازار کے یونٹ کو وزٹ کرکے اسے پچاس کارکنان پر مشتمل دوبارہ فحال کر دیا گیا دوبارہ تشکیل شدہ یونٹ کے سیکریٹری زاہد جلیل، ڈپٹی سیکریٹری کیلئے مجیب مراد، تحصیل کونسل نور بخش اور مشاورتی کمیٹی کیلئے ناکو جلیل کو منتخب کیا۔

آفت زدہ علاقہ سب تحصیل بل نگور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ


تربت۔ دورہ بل نگور دشت
صوبائی مشیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشیددشتی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیچ کا افسران کے ہمراہ آفت زدہ علاقہ سب تحصیل بل نگور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ، نقصانات کاجائزہ لیا اور متاثرین میں راشن ودیگرامدادی اشیاء تقسیم کئے، صوبائی مشیرپی ایچ ای لالہ رشیددشتی کی اپیل پر صوبائی حکومت نے حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ سب تحصیل بل نگورکو آفت زدہ قرار دیاہے، گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ نے صوبائی مشیرپی ایچ ای کی خصوصی ہدایت پر آفت زدہ علاقہ سب تحصیل بل نگور کے علاقوں بل کراس، بل نگور، گہرگ باغ، کاشاپ ودیگرمقامات کا دورہ کیا دورے میں حاجی رستم بزنجو، جاویدکریم، صابرفدا، ملامنیر احمد ودیگران کے ہمراہ تھے، جبکہ علاقائی معتبرین کہدہ مولابخش، حاجی غلام ودیگر بھی موجودتھے، ڈی سی کیچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرین میں راشن ودیگر اشیائے ضروریات تقسیم کئے اورنقصانات کاجائزہ لیا، صوبائی مشیر پی ایچ ای لالہ رشیددشتی نے بتایاکہ سب تحصیل بل نگور کے متاثرین کی مکمل بحالی تک اقدامات جاری رہیں گے، متاثرہ سڑکوں، بندات، واٹرسپلائی اسکیموں اور مکانات کی بحالی جلد یقینی بنائی جائے گ

آل پارٹیز کیچ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات کرکے ایف سی کی طرف سے شہر میں سڑکوں پر لگائے باڑ ہٹانے کے بارے میں بات چیت


تربت۔ آل پارٹیز کیچ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات کرکے ایف سی کی طرف سے شہر میں سڑکوں پر لگائے باڑ ہٹانے کے بارے میں بات چیت جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کیچ کے ہمراہ آل پارٹیز کیچ کے رہنماؤں نے بازار جاکر ان مقامات کا معائنہ کیا جہاں پہ باڑ لگاکر سڑکیں بند کردی گئی تھیں، آل پارٹیز کیچ کے وفد میں ڈپٹی کنوینر غفور کٹور، بی این پی عوامی کے کے رہنما طریف زدگ بلوچ، پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما نواب شمبے زئی، نیشنل پارٹی کے رہنما طارق بابل، پریس سیکرٹری سراج بیبگر، بی این پی کے ضلعی رہنما محسن بلوچ، انجمن تاجران تربت کے صدر حاجی کریم بخش، نائب صدر نثار جوسکی، اسحاق روشن دشتی، جمال مری سمیت دیگر شامل تھے۔
اس سے پہلے آل پارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سڑکوں پر لگائے باڑ نہ ہٹانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس سلسلے میں فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات کا فیصلہ ہوا جس کے بعد ایک وفد نے ڈی سی کیچ حسین جان بلوچ سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد آل پارٹیز اور ڈپٹی کمشنر نے ان مقامات کا معائنہ کیا جہاں سیکیورٹی کے نام پر باڑ لگا کر سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہیں، آل پارٹیز اور انجمن تاجران کے وفد نے پبلک روڈ کو بند کرنے کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی اور تمام باڑ فوری ہٹاکر سڑکیں کھولنے کا مطالبہ کیا، آل پارٹیز کیچ نے کہاکہ اگر راستے صاف کرکے ٹریفک بحال نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف سخت رد عمل  دکھا کر مین شاہراہ بند کردیں گے اور شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ نے آل پارٹیز کیچ کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جمعہ کی شام تک اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم اور ڈی ایس پی ستار مگسی کو تمام باڑ ہٹانے کی ہدایت دیں گے انہوں نے کہا کہ جن مقامات پر باڑ لگایا جاچکا ہے وہ پبلک روڈ ہیں ان پر سرکار نے بجٹ خرچ کرکے سڑکیں تعمیر کی ہیں تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے ان پر باڑ لگاکر لوگوں کو مذید مشکلات کا شکار کیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز اس معاملے میں مطمئن رہے ان کی شکایت کا جمعہ کی شام تک ازالہ ہوگا۔

ہم اسلام آباد اور بلوچستان حکومت سے اپنے جائز حقو ق مانگ رہے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ




ہم اسلام آباد اور بلوچستان حکومت سے اپنے جائز حقو ق مانگ رہے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
 
حق دو تحریک کے قائد،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اسلام آبادکے حکمرانوں کواہل بلوچستان کو حقوق دینا ہوں گے۔ہم اسلام آباد اور بلوچستان حکومت سے اپنے جائز حقو ق مانگ رہے ہیں ہم کسی کے خلاف نہیں صرف روزگار وکاروبارکا تحفظ،ساحل وبارڈرزاور چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری وتذلیل کا خاتمہ،سی پیک کے ثمرات چاہتے ہیں۔حق دوتحریک میں صوبہ کے نوجوانوں اور ہر طبقے کی حمایت اور جماعت اسلامی کی سرپرستی حاصل رہی جس کے بدولت ہم مکران ڈویژن کے حقوق اجاگر اورمطالبات منوانے میں کامیاب رہے انشاء اللہ گوادردھرنے کے مطالبات حکمران ضرورمانیں گے بصورت دیگر دوسراطریقہ آزمائیں گے۔آج گوادر بارش وسیلاب میں ڈوب رہا ہے مگر حکمرانوں کو فکر نہیں۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے اسلام آبادمیں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی وجماعت اسلامی اسلام آباد کے ذمہ داران وکارکنان بڑی تعدادمیں موجود تھے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بدقسمتی سے وفاق کیساتھ صوبائی حکومت بھی غفلت وکوتاہی کا شکارہیں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ہمیں اپنے گھر کے سامنے دن میں پانچ دفعہ یہ شناخت بتانی ہوتی ہے کہ ہم کون ہیں اس کے باوجود تذلیل کی جاتی ہے۔حکمرانوں اوران کی سیکورٹی فورسزوایجنسیوں کو ایک کین ایرانی پٹرول کی سمگلنگ تو نظرآجاتی ہے مگر بلوچستان میں دس لاکھ نوجوان منشیات کا شکار ہیں یہ حکمرانوں کو نظر نہیں آرہا۔بارڈرز،ساحل اورچیک پوسٹوں پر کروڑوں کی بھتہ ہورہی ہے لیکن حکمران غافل ہوکر آنکھیں بندکیے ہوئے ہیں ان حالات میں نوجوانوں میں ردعمل غم وغصہ اور احساس محرومی لازمی ہوگی۔حق دو تحریک کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کواپنے جائز آئنی حقوق کے حصول کیلئے متحرک کررہے ہیں انہی تحریک کے ذریعے منشیات کا خاتمہ کریں گے اور منشیات فروشوں کو کسی صورت کوئی رعائت نہیں ملیگی حکمران اپنے ذمہ داریاں ادانہیں کر رہے جس کی وجہ سے بلوچستان آتش فشاں بنتاجارہا ہے۔بلوچستان کے عوام مظلوم ہیں انہیں حقوق نہیں مل رہا ان کے حقوق پر اندر اورباہرکے لوگوں نے قبضہ کیا ہے اب اگر عوام جائزحقوق مانگ لیں تو انہیں غدار،ملک دشمن ودیگر غلط القابات دیے جاتے ہیں ہم بلوچستان کے عوام نوجوانوں کو متحرک ومنظم کرکے جائز آئینی حقوق دلاکربلوچستان کے وسائل صوبے سے غربت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے خرچ کریں گے۔وفاق وصوبائی حکومت بلوچستان کے حقوق دے دیں حق دو تحریکیں ختم ہوگی۔سی پیک کے ثمرات صرف کاغذات میں عوام کو دیے گیے ہیں،سیندک،ریکوڈک پراجیکٹس پر لوٹ مار جاری کوئی پوچھنے والا نہیں۔بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے پراجیکٹس لیکن ثمرات سے یہاں کے عوام محروم یہ کہاں کا انصاف ہیں سونے چاندی کرومائیٹ سمیت دیگر خزانوں ووسائل کے مالک عوام آج پینے کے پانی اور دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں۔

طوفانی بارشوں سے متاثرہ دیہاتوں یوسی کپر، بھنڈی، شکر بل اور دیگر علاقوں کا دورہ


پسنی: ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی نے تحصيل پسنی کے گزشتہ دنوں کی طوفانی بارشوں سے متاثرہ دیہاتوں یوسی کپر، بھنڈی، شکر بل اور دیگر علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین میں کمبل، ٹینٹ، چٹاٸی سمیت خورد و نوش کی اشیا تقسيم کی۔
متاثرین نے اسسٹنٹ کمشنر محمد جان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر گوادر کی مصیبت کی گھڑی میں تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت امداد سے متاثرین کی حوصلہ افزاٸی ہوٸی۔ اس موقع پر لیویز رسالدار سلام بلوچ اور دیگر اہلکار موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے پسنی مین بازار کے مختلف لوکیشن کا دورہ کرکے جمع شدہ پانی کا جائزہ لیا



پسنی: اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے پسنی مین بازار کے مختلف لوکیشن کا دورہ کرکے جمع شدہ پانی کا جائزہ لیا.
 اور میونسپل کمیٹی پسنی کی جانب سے نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کیا ہے۔
اس موقع پر چیف آفیسر مندوست بلوچ نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر بلدیہ ٹیم نے پسنی مین بازار میں جمع شدہ پانی نکال کر کلئیر کردیا.
 انہوں نے کہا بلدیہ پسنی ٹیم کی جانب سے واٹر پمپنگ کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے.
لیڈیز مارکیٹ، عبدالکریم چوک اور مختلف جگہوں پر بلدیہ پسنی کے عملے کی جانب جمع شدہ واٹر پمپنگ لوکیشن کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کو بریف کیا.

شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ابتر صورتحال سے نمٹنے اور نظامِ زندگی کو معمول پر لانے کے لیے پاکستان نیوی کی جانب سے امدادی سرگرمیاں


پسنی: شہر میں طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ابتر صورتحال سے نمٹنے اور نظامِ زندگی کو معمول پر لانے کے لیے پاکستان نیوی کی جانب سے امدادی سرگرمیاں آج دوسرے روز بھی جاری۔
آج پسنی کے علاقوں ببرشور اور حیدر گوٹھ کے متاثرہ گھروں سے نکاسیِ آب کی لیے نیول یونٹ پی این ایس مکران کی جانب سے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئی تھیں۔
جن گھروں کے مکین کھڑی پانی کی وجہ سے محصور ہوگئے تھے انکے لیے پھتروں اور بند بناکر راستے بنائے گئے جبکہ درجنوں گھروں کے احاطے سے پانی نکالاگیا۔ اس دوران متاثرہ گھروں میں کھانا بھی تقسیم کیاگیا
امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈرویسٹ ریئر ایڈمرل جواد احمد نے بذاتِ خود متاثر علاقوں کا دورہ کیا۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس مکران کمانڈر جنید علی میر نے دو روز سے جاری امدادی و بحالی کے کاموں کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔
ریئر ایڑمرل جواد احمد نے امدادی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پسنی سمیت دیگر علاقوں کے متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے اور انکو ہر حال میں ریلیف دلائینگے۔