اورنگ زیب نادر
رشوت لینا میرا کام ہے
میں بھی مسلمان ہوں
گناہ فخر سے کرتاہوں
میں بھی مسلمان ہوں
روز قتل کرتاہوں بےگناہوں کو
میں بھی مسلمان ہوں
دھوکہ دینا میرا کام ہے
میں بھی مسلمان ہوں
ہر کوئی مجھ سے تنگ ہے
میں بھی مسلمان ہوں
ناراض ہوں ہر کسی سے
میں بھی مسلمان ہوں
جھوٹ تو بڑےشوق سے بولتاہوں
میں بھی مسلمان ہوں
بس کر اورنگ زیب یہاں سب پارسا ہیں
اکِ ہی میں کافر ہوں

کوئی تبصرے نہیں
ایک تبصرہ شائع کریں